باکو(رپورٹنگ آن لائن)صدر ٹرمپ جو اسرائیلی جنگ کے شدید حامی ہونے کے باوجود دنیا کی کئی طاقتور شخصیات اور ملکوں کو اپنی امن پسندی پر قائل کر چکے ہیں، اب آذر بائیجان کے صدر علیف بھی صدر ٹرمپ کی امن خدمات کے معترف ہو گئے ۔
صدر الہام علیف کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ واقعی نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔ خصوصی انٹرویو کے دوران علیف نے کہا ایک سیاست کار کے طور پر ٹرمپ کے بارے میں میرا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ ان کے ساتھ ملاقات سے پہلے بھی اور ملاقات کے بعد بھی۔
صدر علیف نے ایک انتخابی معرکے میں ٹرمپ کی جیت چرائے جانے کا ذکر کیا اور کہا وہ دھوکہ دہی کی وجہ سے ایک مدت کے لیے صدر نہ منتخب ہو سکے تھے۔ مگر انہوں نے وقار اور اقدار کو نہ چھوڑا۔ ہمیشہ ہیندوستوں کے ساتھ پر وقار اور مہذب رہے۔








