ریشم 18

آج کے دور کے ہیرو میں مجھے بلال عباس بہت پسند ہیں،اداکارہ ریشم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتا دیئے۔پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں عید اسپیشل شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور کے ہیرو میں مجھے بلال عباس بہت پسند ہیں، ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو میں ان کے سین بہت اچھے لگے ہیں۔

ریشم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت خوبصورت ہیں ان سے بہت سال پہلے ملاقات ہوئی تھی، وہ شاندار اداکاری کرتی ہیں۔واضح رہے کہ شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو انہیں کھلے دل سے پیسے دے جسے وہ فلاحی کاموں کیلیے خرچ کر سکیں۔اداکارہ کے مطابق وہ فلاحی کاموں پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں، وہ چاہتی ہیں ان کا شوہر بھی ایسی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں مالی تعاون کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر لگتا ہے کہ کوئی صرف شہرت کی خاطر ان سے شادی نہ کر لے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ایسی چیزیں عام ہو جاتی ہیں، وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتیں جو چند دن کی شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں