رابی پیرزادہ

آج کے دور میں لوگوں نے اپنی ذات کو صرف موبائل فو ن تک محدود کر لیا ہے‘ رابی پیرزادہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ بیشک موبائل فون بہت مفید ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں اس کا منفی استعمال زیادہ ہو رہا ہے ،

اکثر یہ دیکھ کر بڑا دکھ اور تکلیف پہنچتی ہے کہ محفل میں بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے با ت چیت کرنے کی بجائے موبائل فون سے کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجلس کے آداب یہ ہیں کہ اس میں موجود لوگ ایک دوسرے کی جانب متوجہ ہوں اور ایک دوسرے کی بات کا جواب بھی دیں ۔

آج یہ حال ہو گیا ہے کہ ہم محفل میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو نظر انداز کر دیتے ہیں حتیٰ کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی موبائل ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنی ذات کو صرف موبائل تک محدود کر لیا ہے اور انہیں دنیا کی کوئی فکر نہیں ہوتی جبکہ اس کے برعکس ہمیں موبائل سے زیادہ اپنوں کی فکر کرنی چاہیے ۔