وزیر داخلہ بلوچستان 187

آج وہی قومیں زندہ ہیں جن کی ثقافت زندہ ہے،وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آج وہی قومیں زندہ ہیں جن کی ثقافت زندہ ہے، آج وہی قومیں زندہ ہیں جن کی ثقافت زندہ ہے ، اپنی روایات کو زندہ رکھنے اور دنیا کو اس خوبصورت کلچر سے روشناس کرانے میں بلوچستان کے تمام اقوام دلچسپی لیں۔

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں بجا طور پر اپنے کلچر پر فخر ہونا چاہیے،زبان کسی تعصب یا نفرت کا نام نہیں بلکہ اظہار کا وسیلہ ہے۔میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پشتون ثقافتی دن کے حوالے سے امن و محبت کا پیغام دیتا ہو، ہمارے ہجرے اور مہمان نوازی ہماری پہچان ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام امن و محبت ہے،دعا ہے کہ قوم کی مشکلات ختم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں