یونیسیف 135

آج سے افغانستان میں پولیو مہم شروع کی جائے گی، یونیسیف

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)بہبود اطفال کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ پیر آٹھ نومبر سے سارے افغانستان میں انسداد پولیو کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مہم کے لیے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے حکمران طالبان سے بات چیت بھی کی ہے۔ یونیسیف کے مطابق اگر یہ مہم کامیاب رہی تو پچھلے تین عشروں میں یہ پہلی مہم ہو گی،

جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے قریب دس ملین افغان بچوں کو پولیو کے مدافعتی قطرے پلائے جائیں گے۔ یونیسیف نے افغان عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانیاور ان کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی مہم میں شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں