اویس لغاری

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کریں گے’ اویس لغاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور پلانٹس اور ڈسکوز کو نہیں چلانا چاہتی اور نجکاری کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کریں گے۔آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کیلئے بات چیت کی ہدایات دے چکا ہوں اور معاہدوں کے آڈٹ کیلئے پہلے ہی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔