شعیب اختر 254

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے برہمی کا اظہار

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی نے ٹیم آف ڈیکیڈ کے انتخاب میں جانبداری برتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی نظریں بابر اعظم پر نہیں پڑیں۔شعیب اختر نے سوال کیا کہ کیا یونس خان آئی سی سی کی نظر میں گریٹ پلیئر نہیں؟انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو کچھ نظر اس لیے نہیں آرہا کہ وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں