انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 18

آئی سی سی کمیٹی کے قواعد و ضوابط میں بی سی بی کی درخواست سننے کی گنجائش موجود

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے قواعدا و ضوابط(ٹی او آرز) میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی درخواست سننے کی گنجائش موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کمیٹی کے ٹی او آرز کی شق 1.2.2 کے تحت کسی بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان تنازع کمیٹی کو پیش کیا جاسکتا ہے،ٹی او آر کی شق 3 اعشاریہ 1 کے تحت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی ہی آئی سی سی کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج کرنے کا واحد فورم ہے،

آئی سی سی کمیٹی کے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ بورڈر کے قواعد و ضوابط کے تنازعات بھی پیش کیے جاسکتے ہیں،بی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے میچز سری لنکا منتقل نہ کیے جانے پر ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے سے رابطہ کیا ہے۔دوسری طرف بھارتی میڈیا نے معاملے کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیدیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں