کرکٹ ورلڈ کپ 125

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج واحد میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج واحد میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ٹورنامنٹ کے 30 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے چار ، چار پوائنٹس ہیں تاہم سری لنکا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت پانچویں اور افغانستان ساتویں نمبر پر ہے۔

افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں راشد خان ، رحمان اللہ گرباز ، ابراہیم زدران ، محمد نبی شامل ہیں ، سری لنکا کو کوسال مینڈس لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں اینجلو میتھیوز ، دہننجایا ڈی سلوا ، پاتھم نسانکا جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں