ابو ظہبی(رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی،نیدرلینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی،جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے گروپ اے کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیدرلینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس چیمبر نے 4 وکٹوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے 8 بڑی ٹیمیں موجود ہیں۔









