گل فیروزہ 9

آئی سی سی نے پاکستانی بیٹر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی بیٹر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹر گل فیروزہ نے امپائر کے فیصلے پر اختلاف کیا تھا۔ گل فیروزہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نے بھارت کیخلاف شفالی ورما کو آؤٹ کرکے باہر جانے کا اشارہ کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم ہانگ کانگ کو 72 رنز سے ہرا کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی جانب سے دیے گئے 144 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 19 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں