ٹم ڈیوڈ 56

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹم ڈیوڈ پر 28 جولائی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کیدوران وائیڈ نہ دینے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ٹم ڈیوڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی غلطی مانتے ہوئے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0ـ5 سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں