آئی جی جیل پنجاب

آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

جعفر بن یار۔۔

پنجاب کی جیلوں میں دیت ، دمن اور ارش کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مقید 26 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں قرشی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی جی جیل پنجاب
تقریب میں آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر ، رشید لون صاحب ریٹائرڈ ایم ڈی سوئی گیس/ ممبر قرشی فاونڈیشن بورڈ ، چیف ایگزیکٹو قرشی فاؤنڈیشن میر صاحب نے شرکت کی۔ تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی جی جیل پنجاب
اس موقع پر رہا ہونے والے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کے عزیز و اقارب آپ کے جرمانوں اور دیت کا بوجھ اُٹھانے سے پیچھے ہٹ گئے اور آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تو ایسے موقع معاشرے نے آپ کا ساتھ اور آپ کے ساتھ بے لوث تعاون کرکے کروڑوں روپے کی ادائیگی کرکے آپ کو رہا کروایا۔
آئی جی جیل پنجاب
اب آپ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ واپس اپنے اپنے گھروں کو جاکر پرامن شہری بنیں اور معاشرے کی بہتری اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئی جی جیل پنجاب
قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے دیت ، دمن اور ارش کی مد میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے جیل سے رہائی پانے والے ہر قیدی کو 15 ہزار روپے نقدی بطور عیدی بھی دی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لئے قرشی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا ہے۔