آئی جی جیل پنجاب 119

آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر نے تاریخ بدل دی۔۔

جعفر بن یار

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی 165 سالہ تاریخ میں پہلی بار جیلوں کے سُپرنٹنڈنٹس کو سرکاری کرولا گاڑیاں دی گئی ہیں۔
آئی جی جیل پنجاب
تمام جیل افسران کو ایک جیسی کالے رنگ کی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔جس کے بعد محکمہ جیل میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
آئی جی جیل پنجاب
آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور خصوصا وزیر اعلی پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم پنجاب کا یہ بڑا کارنامہ ہے۔جس کو محکمہ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا
یقینناً یہ اعزاز محکمہ کے افسران کےٹیم ورک اور اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا
آئی جی جیل پنجاب
۔ مستقبل میں بھی محکمہ جیل کے تمام اہلکاران اور افسران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت سے بہترین سروسز فراہم کریں گے اور حکومت کی ترجیحات کے مطابق سیکورٹی اور جیل ریفارمز کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیل افسران کو مبارک باد دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں