آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے چھ نکاتی ایجنڈے میں اے ایم ایل ،سی ایف ٹی سرفہرست ہیں’ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے حکومت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ پر شعور وآگاہی مہم کا آغاز کرے کیونکہ پاکستان میں اکثریت کو اس کا علم ہی نہیں .

پاکستان میں 70فیصد کالے دھن کو سسٹم میں لانے کی ضرورت ہے جس کے لیے ایمنسٹی سکیمیں لائی جائیں اوراس کے بعد معیشت کو دستاویزی بنانے پر کام شروع کیا جائے ۔اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے ایم ایل اور سی ایف ٹی کے قوانین پر افسران کو عبور ہی حاصل نہیں تو پھر وہ کیسے لوگوں کو اس کی آگاہی دیں گے ۔

پاکستان میں چند وکلا ء اور سینئر چارٹر ڈاکاونٹنٹ اے ایم ایل اور سی ایف ٹی قوانین اور قواعد ضوابط اورتعمیلکی رپورٹنگ پر مکمل عبور رکھتے ہیں،آج بھی آئی ایم ایف کے چھ نکاتی ایجنڈے میں اے ایم ایل اور سی ایف ٹی سرفہرست ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وسیع پیمانے پر اے ایم ایل اور سی ایف ٹی کے قوانین پر شعور وآگاہی مہم کا آغاز کرے۔