حسن مرتضی

آئینی قانونی طریقے سے تبدیلی آرہی ہے، حسن مرتضی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا کہ آئینی قانونی طریقے سے تبدیلی آرہی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے مقابلے میں کھڑے ہیں،عمران خان اقتدار کے لئے سلامتی کے اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حسن مرتضی نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار سرکتا نظر آیا تو تمام اداں کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو آئینی ہتھیار استعمال کریں گے اگر پہلے ہی یہ آپشن استعمال کر لیا جاتا تو دو سال پہلے ہی گھر چلے جاتے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ آئینی قانونی طریقے سے تبدیلی آرہی ہے تو سابق وزیر اعظم عمران خان کی زخمی حالت میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوٹوں کی بوریاں نہیں کھولی گئیں، وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعلی حمزہ بن رہے تو نوٹ زرداری دے رہے ہیں عجیب بات ہے۔