انسدادپولیو مہم 161

آئندہ انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی’یاسمین راشد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈپٹی کمشنرلاہورمدثرریاض،عالمی ادارہ صحت و یونیسف کے نمائندگان ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھرمیں انسدادپولیومہم کی سرگرمیو ں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے وزیرصحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبہ بھرمیں انسدادپولیو مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزانسدادپولیو مہم کی خودمانیٹرنگ کریں۔آئندہ انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انسدادپولیومہم میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب اور پاکستان کو پولیوفری ملک بنانے کیلئے والدین کا کردارانتہائی اہم ہے۔

گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، قصور، ساہیوال اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں مؤثرانسدادپولیومہم کو یقینی بنایاجائے۔والدین اپنے بچوں کوہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ7جون سے پانچ روزہ انسدادپولیومہم کا آغازکیاجائے گا۔صوبہ بھرمیں انسدادپولیومہم کی آگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انسدادپولیومہم پنجاب کے 20اضلاع میں منعقدکی جائے گی۔مہم کے انعقادکیلئے23ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پولیوٹیموں کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیاجارہاہے۔کوروناسے تحفظ کیلئے اضلاع کو ماسک اور سینیٹائزرزکی فراہمی کی جا چکی ہے۔انسدادپولیومہم کے دوران ایک کروڑ41لاکھ82ہزارسے زائدبچوں کوانسدادپولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ انوائرمنٹل سیمپلزمیں وائرس کی موجودگی باعث تشویش ہے۔انسدادپولیومہم کو اسی صورت کامیاب تسلیم کیاجاسکتاہے جب انوائرنمنٹل سیمپلز دویاتین ماہ تک متواتر منفی آئیں۔اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزانسدادپولیو مہم کی خودنگرانی کریں۔انسدادپولیو مہم کے دوران روزانہ جائزہ اجلاس منعقدکئے جائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے مزیدکہاکہ انسدادپولیومہم میں 100فیصدکوریج کویقینی بنایاجائے۔تمام اضلاع انسدادپولیومہم کے دوران مسائل کورپورٹ ضرورکریں۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندگان نے انسدادپولیومہم کے دوران زیادہ سے زیادہ کوریج پرمحکمہ صحت کی کاوش کوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں