آئمہ بیگ اور شہباز شگری

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوگئی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔