سائمن ہیرس 63

آئرلینڈ کا غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار

ڈبلن(رپورٹنگ آن لائن)آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ دستخط کی تقریب میں جو دیکھا وہ ابتدائی امن بورڈ منصوبے سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے جس منصوبے کی توثیق کی، اس میں غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے بورڈ بنانا تھا، اب کی تجاویز میں غزہ کا ذکر بھی نہیں اور پیوٹن کی شمولیت بھی ہے۔آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں، ہمیں امن بورڈ میں شامل ہونے کی صورتحال نظر نہیں آرہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں