کینٹ وائرس 113

ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،برطانوی پبلک ہیلتھ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے پبلک ہیلتھ کے ادارے نے کہاہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کینٹ وائرس کی نسبت 64 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ویکسین کی ایک ڈوز کافی نہیں، 2 ڈوز موثر مدافعت فراہم کرتی ہیں۔

پبلک ہیلتھ نے بتایا کہ برطانیہ میں کورونا کے90 فیصد سے زائد کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں۔گزشتہ ہفتہ ڈیلٹا ویرینٹ کے 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے کہا کہ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرین کی تعداد 42 ہزار323 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں