نیکسپیریا

چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این پلیٹ فارم کی جانب سے دنیا بھر کے 46 ممالک میں 14 ہزار افراد سے کرائے گئے ایک تازہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 72.6فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین ایک کھلی اور مسابقتی آزاد منڈی ہے۔اس سروے میں شامل 28 ممالک میں یہ شرح اوسط سے زیادہ رہی جوکہ کل جواب دہندگان کا 60 فیصد بنتا ہے۔ سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور گلوبل ساؤتھ ممالک دونوں شامل تھے۔تمام جواب دہندگان کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

سروے میں، 84.3 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لئے نہایت اہم ہے۔ 79.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا سازگار کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔ 78فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے ملک اورکاروباری اداروں کو چین کے ساتھ تجارت سے فائدہ پہنچا ہے۔ سروے میں گلوبل ساؤتھ ممالک کے 88.2 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ چین کی بڑی مارکیٹ ان کے ممالک کے لیے ترقی کا ایک اہم موقع ہے۔

85فیصد جواب دہندگان نے چین کی جانب سے شروع کردہ بین الاقوامی تعاون کے منصوبوں اور پروگراموں میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی فعال شرکت کی حمایت کی۔ 82فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ 78.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ان کے ملک اور چین کے درمیان تجارت منصفانہ ہے۔