سندھ ہائیکورٹ 4

موبائل گم ہونے کا معاملہ،کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نجی کورئیر کمپنی کی کنزیومر کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 6 سال بعد صارف کو موبائل فون اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ نے صارف کا موبائل فون گم کرنے سے متعلق نجی کورئیر کمپنی کنزیومر کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے نجی کورئیر کمپنی کنزیومر کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے کورئیر کمپنی کو صارف کو 6 سال بعد موبائل فون اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

کنزیومر کورٹ نے 2019 میں کورئیر کمپنی کو صارف محمد شاہد کو ایک لاکھ روپے موبائل فون گم کرنے اور 45 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوابدہندہ کے وکیل کے مطابق صارف نے موبائل فون کورئیر کمپنی کے زریعے لاہور پارسل بھیجا تھا۔ پارسل پہنچنے کے بجائے کمپنی نے گم کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں