سونا 141

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالر سستا ہو کر1792ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 515روپے کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے سونے کی قیمت بالترتیب بڑھ کر1لاکھ8ہزار300روپے اور 92ہزار850روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں