عشرت العباد خان 5

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے انتقال پر ڈاکٹر عشرت العباد خان کا اظہار افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)آغاسراج درانی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی،ملک ایک اہم سیاست داں سے محروم ہوگیا،انکی خدمات قابل تحسین ہیں.

سابق گورنر سندھ پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی و سینئر سیاست داں پی پی پی آغاسراج درانی کے انتقال پر دلی تعزیت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔ سینئر سیاست داں تھے۔

ملک ایک اہم سیاست داں سے محروم ہوگیا۔ انکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے۔لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں