سعید غنی 37

تمام ٹاؤنز چیئرمینز اپنے اپنے ٹانز میں عوامی فلاح کے کاموں کو مزید تیز کریں،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام ٹاؤنز چیئرمینز اپنے اپنے ٹانز میں عوامی فلاح کے کاموں کو مزید تیز کریں۔

پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق تمام ٹاؤنز عوام کو پانی، سیوریج سمیت تمام روزمرہ ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تمام ٹاؤنز چیئرمینز اپنے اپنے علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے تمام ٹائونز چیئرمینز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رؤف احمد ناگوری اور تمام ٹاؤنز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے تمام ٹاؤنز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ لی اور انہیں درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ تمام ٹاؤنز چیئرمینز اپنے اپنے ٹانز میں عوامی فلاح کے کاموں کو مزید تیز کریں اور پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق تمام ٹاؤنز عوام کو پانی، سیوریج سمیت تمام روزمرہ ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں گزشتہ روز گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے پر شدید غم و رنج کا اظہار کیا گیا۔

صوبائی وزیر و صدر کراچی ڈویژن سعید غنی نے تمام ٹاؤنز چیئرمینز کو ہدایات دی کہ وہ آئندہ اس قسم کا کوئی سانحہ رونما نہ ہو اس کے لیے وہ اپنے اپنے ٹاؤن میں اس بات کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام ٹاؤنز چیئرمینز اپنے اپنے علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور ان کی چوری کے تدارک کے لیے اقدامات کریں۔ اجلاس میں تمام ٹاؤنز چیئرمینز نے انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں