عرفان پٹھان 66

بی سی سی آئی 2027 کے ورلڈکپ سے پہلے زیادہ سے زیادہ ون ڈے میچز شیڈول کرے ،عرفان پٹھان

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بھارتی بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ ورلڈکپ سے پہلے وبن ڈیز اور ٹرائنگولر سیریز شیڈول کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ بی سی سی آئی 2027 کے ورلڈکپ سے پہلے زیادہ سے زیادہ ون ڈے میچز شیڈول کرے تاکہ سینئر بیٹر ویرات کوہلی اور روہت شرما ورلڈکپ میچز کیلئے پوری طرح تیار رہے سکیں اور اپنی بہترین پرفارمنس دکھا سکیں۔روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچز سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب صرف ون ڈے فارمیٹ کیلئے بھارتی ٹیم کو دستیاب ہیں۔

عرفاب پٹھان نے ون ڈے کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے بار بار ایک ہی چیز کہتا ہوں کہ ہم تین ون ڈے میز کی سیریز کی جگہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیوں نہیں کھیل سکتے۔انھوں نے ٹرائنگولر سیریز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹرائنگولر یا چار ٹیموں کی سیریز رکھنی چاہیے،ہم اس طرح کی سیریز کیوں ارینج نہیں کرسکتے کیوں کہ ہمارے دو عظیم پلیئرز اب صرف ون ڈے میچز کھیل سکتے تو ان کیلیے زیادہ سے زیادہ ون ڈے میچز کا انعقاد کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں