سینیٹر فیصل جاوید 134

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہونا خوش آئند ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہونا خوش آئند ہے، یہ ہمارے اور سیز کا حق ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان سینیٹر فیصل جاوید نے کہا اپوزیشن کی بل کی مخالفت سے یہ آشکار ہے کہ وہ صرف ذاتی مفاد کی قانون سازی چاہتے ہیں، اپوزیشن عوامی قانون سازی پر بارگین چاہتی ہے۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اوور سیز ووٹنگ کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو جائیگا، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ادوار میں صرف اپنا ہی سوچا، ماضی میں بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کو اپنا سرمایہ نہیں سمجھا گیا، عمران خان جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں