روسی صدر 156

امید ہے بائیڈن ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہونگے، روسی صدر

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی نسبت کم اضطرابی ہوں گے۔ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن پیشہ ورشخص ہیں، انہوں نے پوری زندگی سیاست میں گزاری ہے، ان سے ملاقات کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں اور نقصانات بھی۔

روسی صدر نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جاسوسی کا جدید سیٹلائٹ سسٹم دینے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، البتہ ایران کے ساتھ فوجی اور تیکنیکی سمیت تعاون کا پلان موجود ہے۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نے ایک خبر کے ذریعے روس پر ایران کو کانوپس 5 سیٹلائٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سسٹم سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں