شہباز گل

20 ڈالر فی بیرل سے41.8 فی بیرل ہونے سے قیمتیں بڑھیں،شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پٹرولیم مصنوعات قیتموں میں ہوشرباءاضافے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمت20 ڈالر فی بیرل سے41.8 فی بیرل ہوئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں ۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 46 روز میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہمارے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنا ہے۔