کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور 10پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 155.80روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 155.90روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر155.70روپے اور قیمت فروخت155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی .
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے گھٹ کر155.60روپے اور قیمت فروخت 156روپے سے گھٹ کر155.90روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188.50روپے سے گھٹ کر188روپے اور قیمت فروخت 190روپے سے گھٹ کر189.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت 220روپے سے بڑھ کر221روپے ہو گئی۔









