کامران ٹیسوری 53

گورنر سندھ کی قلات بس حملے میں جاں بحق قوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں قلات بس حملے میں جاں بحق قوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

جاری بیان میں اس واقعے پر گورنر سندھ نے کہا کہ رضا شہید کی 6 مہینے کی بیٹی ہے، احمد شہید کی 4 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہم اس کا بدلہ لیں گے، ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ہے اور ایک بار پھر دھول چٹائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فتنہ الہندوستان ہمارے لوگوں کو قتل کرے اور ہم خاموش رہیں، فتنہ الہندوستان نریندر مودی کا بھیانک چہرہ ہے۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ ان کارروائیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہم ان کی پناہ گاہوں میں گھس کر ماریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں