کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی کے موقع پر ان کی قومی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فاطمہ جناح عزم، قربانی اور اصول پسندی کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور برصغیر کی خواتین کو آزادی کی جدوجہد میں متحرک کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین کو فاطمہ جناح کی جدوجہد اور افکار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے.
کیونکہ وہ جمہوریت، خواتین کے حقوق اور قومی وقار کے لیے ایک بے مثال کردار کی حامل رہیں۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فاطمہ جناح کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے اور نوجوان نسل کو ان کے نظریات، خدمات اور اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔









