کامران خان ٹیسوری 32

گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کی،ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔

ملاقات میں تعلیم، صحت، روزگار اور فلاحی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں معرکہ حق، جشنِ آزادی” تقریبات(یکم تا 14 اگست)کے سلسلے میں مختلف تجاویز پربھی غور کیا گیا۔گورنرسندھ نے کہاکہ نوجوانوں کی رہنمائی اور انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

گریجویٹ فورم کی مثبت تجاویز اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ گورنر سندھ نے کہاکہ آئی ٹی کلاسز، اسکالرشپس اور کاروباری تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔بہترین پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔نوجوانوں کو خود کفیل اور بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں