کامران ٹیسوری 3

گورنرسندھ کا سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے سربراہ کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے سربراہ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین سے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے عالم اسلا م سے اظہار تعزیت کیا ۔

گورنر سندھ نے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد اور سعودی عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے مسلمان ایک عظیم عالم دین سے بچھڑ گئے ہیں۔ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ عالم اسلام کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں