کامران ٹیسوری 68

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت علی پر پُر عقیدت حاضری

نجف / کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ حضرت علی پر پْرعقیدت حاضری دی ۔ روضہ مبارک آمد پر نائب صدر سید حیدر الحکیم نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔

گورنر سندھ کے ہمراہ Shams aldin muhammed nehru alkasnazan al qadri al hussaineکے نمائندہ ڈاکٹر رضا اور بوہری کمیونٹی کے معززین بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔گورنرسندھ نے حضرت علی کے تاریخی گھر اور عظیم مسجدِ کوفہ کی پْربصیرت زیارت کی۔ حضرت مسلم بن عقیل کے روضہ اقدس پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں