کامران خان ٹیسوری 32

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ

شنگھائی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چائنا سے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کراچی میں پیدا ہونے والی سیلابی صوتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔

گورنرسندھ نے ہدایت دی کہ اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے علاقہ میں رہنے اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں ۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت راشن و کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں