ہمایوں اختر خان 12

گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنا خوش آئند ،ہم نے بھی بھرپور آواز بلند کی’ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ( رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی 3500روپے فی من امدادی قیمت مقرر کرنا خوش آئند ہے اور اس کیلئے ہم نے بھی اپنی بھرپور آواز بلند کی تھی ،ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب حکومت بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ کسان کی مشکلات کم ہو سکیں،حلقے کی تعمیر و ترقی خصوصاًسڑکوں اور صاف پانی کے فراہمی کے لئے پنجاب حکومت سے جامع منصوبہ منظور کرا نے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے97کے طویل دورہ کے موقع پر علاقہ عمائدین ، کسانوں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھروں میں بھی گئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب کا زرخیز ترین علاقہ ہے لیکن بد قسمتی سے دوسری جانب یہ پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ بھی ہے،یہاں کچھ لوگ دہائیوں سے سیاست میں ہیں لیکن انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ۔ ہماری جدوجہد کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو علاقے کی پگ پہننے کے تو دعویدار رہے لیکن ان کی عملی طو رپر یہاں کیلئے کسی طرح کی کوئی خدمات نہیں ۔

اہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم ایک ،ایک گائوں ،ایک ،ایک چک کی تعمیر و ترقی کریں گے ،اس علاقے کی تقدیر بدلیں گے ،حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ہر حکومتی فورم تک اپنی آواز پہنچا رہے ہیں،ہم نے نوجوان کے لئے تعلیم اوران کے روزگار کے لئے بندوبست کرنا ہے ، کسان کیلئے سہولیات ہونی چاہئیں ،انہیں قرض ملیں تاکہ وہ اپنے ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کر سکیں ، وئیر ہائوس بننے چاہئیں تاکہ کسان اپنی اجناس وہاں رکھوا کر بینکوں سے قرضہ لے کر اپنی مشکل حل کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں