کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو تحریکِ آزادی کشمیر کا سنگِ میل قرار دیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ کشمیری عوام نے نسل در نسل ظلم و جبر کے خلاف قربانیاں دی ہیں، جو حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کا روشن باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو “فوجی قید خانہ” بنا دیا ہے۔ گورنر سندھ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔









