مریم اورنگزیب

کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا،مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہے، عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں۔

منگل کو مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہے، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائے، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنماں کو جیل میں ڈالا جاتا ہے، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، نوکریاں فرینڈز آف بنی گالا کو ملتی ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے پرائیویٹ اکانٹس سے پیسے منگوائے گئے، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئے، فرخ حبیب کی عزت کا آج جنازہ نکل گیا۔