احسن اقبال

چیف جسٹس سپریم کورٹ مجھ پر لگائے گئے 137ارب کانوٹس لیں، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ مجھ پر لگائے گئے 137ارب کانوٹس لیں شہباز گل مجھ سے اور چین سے معافی مانگیں سی پیک کا پیسہ قومی خزانے میں آیا ہی نہیں تھا 315 ارب کے منصوبے میں سے 137 ارب روپے کا کمیشن کیسے کھا لیا گیا، سی پیک کو برباد کرکے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جو گیم چینجر ہے چین نے دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے ایک حکومتی مشیر نے مجھ پر الزام لگایا کہ اس منصوبے میں میں نے 137 ارب روپے کھایا سی پیک کے تحت جو سرمایہ کاری آئی وہ انہوں نے براہ راست خرچ کیا 137 ارب روپے کھانے کا الزام مجھ پر نہیں چین پر لگایا گیا ہے یہ حکومت سی پیک کو متنازعہ بنا رہی ہے سی پیک کے تحت ایسے منصوبے بنائے جو ہم 20سال نہیں بنا سکتے تھے حکومت کی یہ حرکت قابل مذمت ہے یہ سی پیک کو برباد کرکے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں

سی پیک کا پیسہ قومی خزانے میں آیا ہی نہیں تھا 315 ارب کے منصوبے میں سے 137 ارب روپے کا کمیشن کیسے کھا لیا گیا جب پیسہ پاکستان کو ملا ہی نہیں تھا تو اس میں کرپشن کیسی ۔ انہوں نے شہباز گل سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اس الزام پر مجھ سے اور چین سے بھی مانگیں۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں یہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جس چییز کا جواب مانگو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا جھوٹے ریفرنسز سے ان کی نالائقی نہیں چھپ سکتی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کررہی ہے ہم پیچھے جارہے ہیں معشیت کمزور تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے