حسان خاور

پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کروانا حکومتی بوکھلاہٹ واضح کرتا ہے، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کروانا حکومتی بوکھلاہٹ واضح کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نہتے رہنماوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات لگا کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کروانا حکومتی بوکھلاہٹ واضح کرتا ہے۔ حکومت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی تحریک نہیں روک سکتی۔ فاشسٹ حکمرانوں کی طرف سے اس طرح کی کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔