کامران ٹیسوری 5

پاک چین تعاون سندھ میں روزگار اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا ، گورنرسند ھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ میں گرین انرجی، EV ٹیکنالوجی اور پائیدار صنعتوں کے فروغ کے خواہاں ہیں،پاک۔چین صنعتی تعاون سندھ میں روزگار اور معاشی ترقی کا ذریعہ بنے گا، ٹیکنالوجی منتقلی، گرین انرجی اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سندھ کا مستقبل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 800ملین ڈالرز کی سرکاری و نجی سرمایہ کاری سے قائم Xingheng Power Co.Ltdکے دورہ کے دوران کیا ۔گورنرسندھ کے چین کے شہر Chuzhouمیں قائم فیکٹری آمد پر سی ای او نے پرتپاک خیرمقدم کیا ۔اس موقع پرگورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ فیکٹری میں روزانہ ہزاروں لیتھیم بیٹری کی پیداوار کی جاتی ہے۔Xingheng Power الیکٹرک گاڑیوں اور توانائی ذخیرہ کرنے کی بیٹریز کی عالمی سطح پر نمایاں سپلائر ہے۔

فیکٹری میں بیٹری ری سائیکلنگ اور ماحول دوست مواد سازی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یہ دورہ سندھ میں ماحول دوست توانائی اور جدید صنعت کے فروغ کا نیا باب ثابت ہوگا۔ چینی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، صنعتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں