لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دیرینہ حقیقی برادر اور دوست ممالک ہیں۔
ان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ خطے اور پوری دنیا میں قیام امن و علاقائی تناظر میں دوررس نتائج کا حامل ہوگاجس سے پاکستان کی معیشت کو بھی غیر معمولی ترقی ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز،وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو تاریخی معاہدہ کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی قوتیں پوری دنیا میں قیام امن کے لئے ہتھیاروں کو ایک طرف رکھ کر فلسطین،مقبوضہ کشمیر اور دیگر ممالک میں بسنے والے بے گناہوں کی داد رسی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔









