پاکستان کرکٹ ٹیم 254

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مانچسٹر میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری

مانچسٹر (رپورٹنگ آن لائن) آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان نے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی۔

چار اگست کو سہ پہر 3 بجے پاکستانی وقت (صبح 11بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پاکستانی میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے،شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2 بجے برطانوی وقت)کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت (صبح 10 بجے برطانوی وقت) کے مطابق ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔شام 6 بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں ٹریننگ کرے گی۔

بدھ کو دوپہر 2 بجکر 30تیس منٹ ٹاس ہوگا اور سہ پہر 3بجے پاکستانی وقت کھیل کا آغاز ہوگیا ،دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔ساوتھ ہمپٹن پہنچنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔جہاں دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں