عمان 66

ٹی 20 ورلڈ کپ، عمان کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

مسقط(رپورٹنگ آن لائن) عمان نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

عمان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔ یہ ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی چوتھی شرکت ہوگی، اس سے قبل ٹیم 2016، 2021 اور 2024 کے ایڈیشنز میں حصہ لے چکی ہے۔آنے والے ایونٹ میں عمان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے سے ہوگا، عمانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 9 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کریگی۔سکواڈ میں سب سے نمایاں عدم شمولیت کلیم ثنا ء کی ہے،

جو ایشیا کپ 2025 میں ٹیم کے اسٹار پرفارمر رہے تھے، تاہم آل راؤنڈرز وسیم علی، کرن سوناوالے اور جے اودھیڑا جبکہ فاسٹ بولرز شفیق جان اور جیتن رامانندی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمان کے مطابق15 رکنی سکواڈ میںجتندر سنگھ (کپتان)، وِنایک شکلا، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناوالے، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اودھیڑا، شفیق جان، آشش اودھیڑا، جیتن رامانندی اور حسنین علی شاہ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں