محسن نقوی 47

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا کے تین تھانوں پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر کے پی پولیس کی تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے تین تھانوں پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر کے پی پولیس کی بہادری کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے جرات مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیشہ دلیری سے دشمن کا سامنا کرتی آئی ہے۔

انہوں نے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں