مراد علی شاہ 40

وزیراعلی سندھ کا این ایف سی اجلاس پر اظہار اطمینان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اجلاس اچھے ماحول میں ہوا، صوبوں اور وفاق نے اپنی مالیاتی پوزیشن بتائی ہے۔انہوں نے کہاکہ چھ سے سات ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ گروپ اگلے ہفتے تشکیل پاجائیں گے، جو گروپ بنیں گے وہ اس کو آگے لے کر جائیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ آئندہ این ایف سی اجلاس 8 اور 15 جنوری کو متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں