نگران وزیراعلی پنجاب 152

نگران وزیراعلی پنجاب کا نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کے نگران وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلی کی جانب سے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔

اس دوران انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔ نگران وزیراعلی نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں