ویکسین 97

ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں، معاون خصوصی صحت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔ ایک بیان میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی کمی سامنا ہے، 20 جون کے بعد مزید ویکسین آجائے گی تاہم ملک میں اب بھی 20 لاکھ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں تمام ویکسی نیشن سینٹرپرفراہمی یقینی بنائیں، کئی جگہوں پرمعمولی شارٹیج ہے، ویکسین کی دوسری خوراک میں کچھ ہفتے کے تعطل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں