پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر

عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے: پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی اور لاہور جنرل ہسپتال پروفسیر ڈاکٹر الفرید ظفر نے ہیلتھ پروفیشنلز کے نام عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکرکا دن ہے۔اللہ تعالی کی طرف سے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں عطا ہوئیں، رمضان کے روزے اور عبادت کی توفیق نصیب ہوئی۔ اللہ تعالی ہمیں عید الفطر کا تہوار خیر و سلامتی کے ساتھ بار بار دیکھنا نصیب فرمائے۔آمین!